![]() |
![]() |
ڈاکٹر عطا ء الرحمن ایک وقت میں پاکستان کی وزارت تعلیم اور وزارت سائنس و ٹیکنالو جی میں رہے۔ انھوں نے اپنے دور میں اس قوم کو پڑھانے کی بہت کوششیں کیں لیکن تعلیم ہماری ترجیحات میں کبھی شامل نہیں رہی اور مخلص ایماندار لوگ کبھی ہماری ضرورت نہیں تھے۔ آخر اپنے سے پہلے مخلص ، ایماندار لوگوں کی تقلید میں استعفی دیا ، گھر گئے۔ یہ قریب ترین ماضی میں ہمارے ملک میں تعلیم کے سلسلے میں ہونیوالی مخلصانہ کوششوں میں غالبا آخری کوشش تھی۔ ھم نے تو بس خادم رضوی ، سعد رضوی ، اشرفی، اور دیگر نام نہاد مولاناوں پر ہی اکتفا کر لیا ہے۔ اگر ہم اپنے ہمسا ئے ملک کی

طرف دیکھیں تو بخوبی جان سکتے ہیں کہ اگر کوئی قوم اپنے لوگوں کو معیاری تعلیم فراہم کرئے تو کیا کچھ حاصل کیا جا سکتا ہے۔اس کے لئے ہمیں امریکی نائب صدر یا برطانوی وزیر اعظم کی مثال نہیں دینی کیونکہ یہ لوگ تو شائید کبھی انڈیا کے سسٹم میں نہیں رہے۔ ہم ان لوگوں کی بات کر رہے ہیں جو انڈیا میں پیدا ہوئے اور اسی سسٹم سے نکل کر اپنے شعبے میں کمال تک پہنچے۔
اس وقت دنیا کی بہترین بزنس اور ٹیکنالوجی کمپنیوں کے سی ای او کا تعلق بھارت سے ہے۔ ان میں سے اکثریت ان لوگوں کی ہے جو انڈیا ہی میں پیدا ہوئے اور ابتدائی تعلیم وہیں سے حاصل کی۔
ستیا ندیلا () جو کہ اس وقت ما ئیکرو سافٹ کمپنی کے سی ای او ہیں ۔ ان کی جائے پیدائش حٰیدر آباد ہے۔
سندر پچھئی () اس وقت گوگل کے مینجنگ ڈائریکٹر ہیں ان کی۔ جا ئے پیدائش مادورائے انڈیاہے۔
شانتانو نارائن () جو کی ایڈوبی کے مینجنگ ڈائریکٹر ہیں ان کی پیدائش حیدر آباد کی ہے
اروند کرشنا () جو کی آئی بی ایم کے سی ای او ہیں ان کی پیدائش آندھرا پردیش کی ہے
کشمن ناراسمھن () جو سٹار بکس کے سی ای او ہیں ان کی جا
ئے پیدائش پونے انڈیا کی ہے
اجے بانگا جن کی پیدائش پونے انڈیا کی ہے اس وقت ورلڈ بنک کے صدر ہیں
گنیش مورتھی اس وقت مائیکرو چپ ٹیکنالوجی کے سی ای او ہیں
راجیش سبرونیم جو کی فیڈکس کے مینجگ ڈائریکٹر ہیں ان کی جا ئے پیدائش تھیرو ونیتھا پورم ، انڈیا کی ہے
لینا نیئر یہ شنیل کی سی ای او ہیں ان کی جائے پیدائش کولھا پور انڈیا کی ہے
سنجے مھوترا جو کہ مائیکرون ٹیکنالوجی کی سی ای او ہیں ان کی پیدائش کانپور انڈیا کی ہے
ریشما کیوکرامانی ان کی جا ئے پیدائش ممبئی ہے اور یہ ورٹیکس فا ما سیوٹیکل کی مینجنگ ڈائریکٹر ہیں
ریشما کیوکرامانی ان کی جا ئے پیدائش ممبئی ہے اور یہ ورٹیکس فا ما سیوٹیکل کی مینجنگ ڈائریکٹر ہیں
یہ چند افراد اس طویل فہرست کا حصہ ہیں جو دنیا بھرمیں مضبوط پوزیشنز پر بیٹھے ہوئے ہیں اور جو بھارتی اوریجن ہیں۔ انسان دنیا میں جہاں کہیں بھی رہے ان کا رشتہ اپنی مٹی سے کبھی نہیں ٹوٹتا۔ جب بھی اسی کوئی اہم فیصلے کرنے ہوں وہ اپنے لوگوں اورملک کے لیے دل میں ضرور نرم گوشہ رکھے گا اور ان کے مفاد کے لیے کام کرنے کی کوشش کرئے گا۔ اسی سے کسی ملک کا عالمی سطح پر بیانیہ مضبوط ہوجاتا ہے بلکہ دنیا ان کی بات کی سنتی اور اہمیت دیتی ہے
R.S. BHTTI