Love For All

ALLAH IS THE GREATEST

THERE IS NO GOD BUT ALLAH.

Beauty

Peace

SEAL OF THE PROPHETS

ISLAM = PEACE + LOVE + TOLERANCE

ISLAM is derived from the Arabic root “SALEMA”:Means

Peace, Purity, Submission and Obedience

"SEAL OF THE PROPHETS"

The LAST LAW BEARING PROPHET

ALLAH HO AKBAR الله اکبر

ALLHA IS THE GREATEST.

ISLAM IS THE BEST RELIGION AMOUNG ALL

LOVE FOR ALL, HATRED FOR NONE

Everthing is created by ALLAH

Nature is always perfect.

ALLAH Knows Everything

No one is powerful then "ALLAH"

LOVE FOR HUMANITY

Love Humanity

Beauty

Love Humanity

Beauty

Love Humanity

Beauty

Peace

SEAL OF THE PROPHETS

ISLAM = PEACE + LOVE + TOLERANCE

ISLAM is derived from the Arabic root “SALEMA”:Means

Peace, Purity, Submission and Obedience

"SEAL OF THE PROPHETS"

The LAST LAW BEARING PROPHET

Wednesday, April 24, 2024

LGBTQ

 


دنیا میں تیزی سے پھیلتے ہوئے ہم جنس پرستی کے رجحانات

                                         مذہب اور  میڈیکل سائنس  کی روشنی میں                                                                     

          (ریحانہ صدیقہ بھٹی )                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                       

     اگر ہم دنیا کی موجودہ حالت  کا سرسری  جا ئزہ لیں  تو یہ احساس ہوتا ہے کہ سب سے زیادہ انسان  ہی نے خدا کی بنائی اس خوبصورت دنیا کو نقصان پہنچایا ہے ، کبھی ارادی اور کبھی غیر  ارادی طور پر۔  وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ سائنس اور ٹیکنالوجی  نے ترقی تو کی لیکن اس  کے ساتھ  انسان میں یہ جذبہ بھی پیدا ہوا    کہ  وہ قوانین قدرت  کی خلا ف ورزی کرنے میں فخر  محسوس کرنے لگا ، کلونگ اور جنیٹک    انجینئرنگ کی بعض شاخیں اس کی مثال ہیں

ہم جنس پرستی بھی  ایسا  ہی ایک  غیر قدرتی رجحان ہے  جسے  آجکل  مغربی معاشرے میں خصوصا اور دنیا بھر میں عموما  پزیرائی مل رہی ہے۔

خدا تعالی نے قرآن میں اس کی واضح طور پر ممانعت فرمائی ہے ۔  اور فرمایا ہے کہ ہم نے ہر چیز کو جوڑا جوڑا بنایا ہے ، چنانچہ سورہ الذاریات آیت 50 میں آتا ہے 

وَمِن کُلِّ شَیءٍ خَلَقَا زَوجَینِ لَعَلَّکُم تَذَکَّرُونَ 

اور ہر چیز میں سے ہم نے جوڑا جوڑا پیدا کیا تاکہ تم نصیحت پکڑو۔

پھر اللہ تعالی نے قرآن کریم میں جنسی تعلقات کا مقصد بھی بیان فرمایا ہے ، چنانچہ  سورہ الاعراف آیت 190   میں آتا ہے۔

 

ھوَ الَّذِی خَلَقَکُم مِّن نَّفسٍ وَّاحِدَۃٍ وَّجَعَلَ مِنہَا زَوجَہَا لِیَسکُنَ اِلَیہَا فَلَمَّا تَغَشّٰہَا حَمَلَت حَملًا خَفِیفًا فَمَرَّت بِہٖ  فَلَمَّا اَثقَلَت دَّعَوَا اللّٰہَ رَبَّہُمَالَئِن اٰتَیتَنَا صَالِحًا لَّنَکُونَنَّ مِنَ الشّٰکِرِینَ

یعنی : وہی ہے جس نے تمہیں ایک جان سے پیدا کیااور اسی سے اس کا جوڑا بنایا تاکہ وہ اس کی طرف تسکین کی خاطر مائل ہو۔ پھر جب اس نے اسے ڈھانپ لیا تو اس نے ایک ہلکا سا بوجھ اٹھا لیا پھر وہ اسے اٹھائے ہوئے چلنے لگی۔ پس جب وہ بوجھل ہو گئی تو ان دونوں نے اپنے ربّ کو پکارا کہ اگر تُو ہمیں ایک صحت مند (بیٹا) عطا کرے تو یقیناً ہم شکر ادا کرنے والوں میں سے ہوں گے۔

 

اس آیت میں خدا تعالی نے جنسی تعلقات کا اصل مقصد اور اس کی تمام تفصیلات بیان فرما دی ہیں۔ یعنی  جنسی تعلقا ت کا اصل مقصد افزائش نسل ہے ، جبکہ خدا تعا لی نے  سکینت بھی اس میں اضافی طور پر   رکھ دی، تاکہ افزائش نسل کی بھاری اور اہم ذمہ داری کو نبھانے کے لیے مرد اور عورت ایک دوسرے کا ساتھ دے  سکیں ۔

لیکن  نام نہاد جدت پسندی  کی دلدل میں دھنستی ہوئی   نسل انسانی نے اصل مقصد کو ایک طرف پھینکتے ہوئے ،محض لذت کا حصول ہی اپنا مقصد حیات قرار دے دیا ۔ اور اس کے لیے نت نئے طریقے تلاش کرتے، ہم جنس پرستی کی گہر ی کھائی میں آ گرئے ہیں، اور اب حالت یہ ہے کہ ہم جنس پرستی   ایک عفریت  کی طرح اس دنیا کو اپنے نرغے میں گرفتار کرتی جا رہی ہے ۔

قر آن میں ہم جنس پرستی کی ممانعت

اللہ تعالی نے قرآن میں واضح طور پر اس بے حیائی کو منع فرمایا ہے  چنانچہ سورہ النساء( 16-17)   میں اللہ تعالی فرماتا ہے

وَالّٰتِیۡ یَاۡتِیۡنَ الۡفَاحِشَۃَ مِنۡ نِّسَآئِکُمۡ فَاسۡتَشۡہِدُوۡا عَلَیۡہِنَّ اَرۡبَعَۃً مِّنۡکُمۡ  فَاِنۡ شَہِدُوۡا فَاَمۡسِکُوۡھُنَّ فِی الۡبُیُوۡتِ حَتّٰی یَتَوَفّٰھُنَّ الۡمَوۡتُ اَوۡ یَجۡعَلَ اللّٰہُ لَنَّ سَبِیۡلًا 

وَالَّذٰنِ یَاتِیٰنِھا مِنکُم فَاٰذُوھُمَا  فَاِن تَابَا وَاَصلَحَا فَاَعرِضُوا عَنہُمَا  اِنَّ اللّٰہَ کَانَ تَوَّابًا رَّحِیمًا 

یعنی : اور تمہاری عورتوں میں سے وہ جو بے حیائی کی مرتکب ہوئی ہوں ان پر اپنے میں سے چار گواہ بنا لو۔ پس اگر وہ گواہی دیں تو ان کو گھروں میں روک رکھو یہاں تک کہ ان کو موت آجائے یا ان کے لئے اللہ کوئی (اور) رستہ نکال دے

اور تم میں سے وہ دو مرد جو اس (بے حیائی) کے مرتکب ہوئے ہوں انہیں (بدنی) سزا دو۔ پھر اگر وہ توبہ کرلیں اور اصلاح کر لیں تو ان سے اِعراض کرو۔ یقیناً اللہ بہت توبہ قبول کرنے والا (اور) بار بار رحم کرنے والا ہے

 

ان آیا ت میں اللہ تعالی نے اس بے حیائی کا ذکر فرمایا ہے جسے آج کل  گے،  لیزبین ازم   یا ایسے ہی دوسرے ناموں سے پکا را جاتاہے

اس کے بارے میں اللہ تعالی فرماتا   ہے کہ جس عورت پر ایسے الزامات لگیں  اس کے متعلق چار گواہ کر لیا  کرو 

جبکہ مردوں کے متعلق چار گواہ    کی بات نہیں کی گئی 

۔یہ عورتوں کی عصمت کی حفاظت  اور انھیں جھوٹے الزام سے بچانے کے لیے ہے 

 اور جیل بھیجنے کا حکم بھی نہیں دیا کیونکہ یہ انھیں اور بھی زیا دہ برباد کر دے گا۔

اور مردوں کو یہ اجازت نہیں دی کہ ایسی عورتوں کو گھروں سے نکال دیں، یعنی  ایسا جرم بھی قرار نہیں دیا جس کے نتیجے میں طلاق وارد  ہو جائے اس لئے سزا کے طور پر فرمایا کہ ان کے  گھروں سے اکیلے  نکلنے پر پابندی رکھو، اکیلا باہر نہ پھرنے دو ،  تاکہ یہ  بے حیائی معاشرے میں نہ پھیلے ،           متعدی بن سکتی ہے کیونکہ یہ ایسی بیماری ہے جو 

عورتوں پر زیادہ احتیاط اس لیے کی گئی  کیونکہ ایسے معاشرے میں، جہاں پردہ بھی رائج ہو، عورتیں ایسی بات  کو چھپا لینے کا زیادہ امکان رکھتی ہیں  اور عموما عورت کا عورت کے پاس جا کر گھر میں بیٹھنا زیادہ معیوب نہیں سمجھا جاتا   جتنا مردوں کا مردوں کے پاس  جا بیٹھنا معیوب سمجھا جاتا ہے ۔ اس لیے قران کریم نے اس مسئلے پر بہت احتیاط فرمائی ہے

مردوں پر چونکہ گھر چلانے کی ذمہ داری ڈالی ہے اس لیے انھیں گھروں میں رکھنے کا ارشاد نہیں فرمایا  تاکہ گھر چلانے کی ذمہ داری پور ی کرتے رہیں ۔ اس لیے ان کے لئے بدنی سزا دینے کا حکم ہے ۔ لیکن بدنی سزا  حسب حالات مقرر ہو سکتی ہے اور جس طرح سورہ النور میں زنا کی سزا کے  تعلق میں کوڑوں کی تعداد بیان فرمائی گئی ہے، اسکا  یہاں ذکر نہیں ہے ۔

   جب تک ایسے افراد  کے متعلق یہ پتہ نہ ہو کہ توبہ کریں گے اور اصلاح کریں گے ،ان کی نگرانی رکھنی ہے ۔کیونکہ اس آیت کا اگلا   حصہ بتاتا ہے  کہ ہر گز  یہ مراد نہیں ہے کہ جرم پکڑا گیا ہے اور انھوں نے کہہ دیا کہ " ہم توبہ کرتے ہیں"،تو ان کو معاف کر دو ، جو جرم پکڑا گیا ہے اس  کی  سزا  تو ملے گی۔اس کے بعد اگر وہ توبہ کرتے ہیں اور وعدہ کرتے ہیں کہ آئندہ اپنی اصلاح کریں گے تو پھر ان سے اعراض کرو پھر ان کو بار بار اپنی نظر میں رکھ کر یا کسی اور  پابندی کے ساتھ تنگ نہ کرو۔                                                                                                      

(خلاصہ از  ترجمہ القرآن کلاس: 52)    

درج بالا آیات میں خدا تعا لی نے ہم جنس پرستی کی ممانعت اور اس کی سزا کے بارے میں   تفصیل  بیان فرما دی ہیں ۔پھر اللہ تعا لی  قرآن کریم میں  اس بے حیائی میں مبتلا قوم  لوط کا  بھی قرآن میں ذکراور ان کے انجام کے بارے میں بیان فرما یا  ہے   ، چنانچہ  سورہ الاعراف آیت 85  میں حضرت لوط کی قوم کے انجام کے بارے میں فرماتا ہے

وَاَمۡطَرۡنَا عَلَیۡہِمۡ مَّطَرًا  فَانۡظُرۡ کَیۡفَ کَانَ عَاقِبَۃُ الۡمُجۡرِمِیۡنَ

یعنی اور ہم نے ان پر ایک قسم کی بارش برسائی۔ پس دیکھ کہ مجرموں کا کیسا انجام ہوتا ہے

حضرت خلیفہ المسیح الرابع اس آیت کی  تشریح میں فرماتےہیں :

" یہاں بارش سے مراد پتھروں کی بارش ہے ۔ یا تو کوئی زلزلہ آیا ہے بہت بڑا   ،اور پہاڑ ریزہ ریزہ ہوئے ہیں ، اور اس زلزلے کی طاقت سے ان پر وہ پتھر گرئے ہیں آ کر ۔اور بعض بڑے بڑے زلزلوں میں یہ ثابت شدہ بات ہے کہ کئی ہزار میل تک بھی  اس زلزلے کے نتیجے میں پھٹنے والا  مادہ   اور پتھر دور دور جا کر گرتے ہیں ۔ جو ایک ہزار سے زائد میل تک کاتو قطعی طور پر ثبوت ملتا ہے۔ "                      ( ترجمہ القرآن کلاس: 90)

 حضرت خلیفتہ المسیح الرابع رحمہ اللہ  حضرت لوط علیہ السلام  سے متعلق   آیا ت کی تشریح  کرتے ہوئے مزید  فرماتے ہیں :

"اس لیے یاد رکھیں  کہ یہ جو آج کل بھی   بیماری  یورپ میں بہت پھیل رہی ہے  اور امریکہ میں بھی ، اس کے نتیجے میں  وہ   دو (2)بستیاں ہلا ک کر دی گئیں تھیں جن میں یہ لوگ بستے تھے ۔ "۔                           (ترجمہ القرآن کلاس: 90، منٹ:38)

 

بائیبل میں ہم جنس پرستی کی ممانعت:

صرف قرآن میں ہی نہیں بلکہ دوسرے مذاہب کی تعلیمات میں بھی اس کی ممانعت ہے ، چنانچہ بائیبل  احبار   (Leviticus)کی آیت 22 میں آتا ہے

''تمہیں کسی آدمی کے ساتھ اُس طرح جنسی تعلقات نہیں کرنا چا ہئے جیسا کسی عورت کے ساتھ کیا جا تا ہے۔ یہ بھیانک گنا ہ ہے''۔

مغربی ممالک  میں بسنے والےافراد کی اکثریت خود کو عیسا ئی مذہب کی طرف  منسوب کرتی ہے ۔ اور یہاں رہنے والے لوگ خواہ عیسا ئی ہوں ،کسی دوسرے مذہب  سے تعلق رکھتے ہوں یا  لا مذہب  ہوں  ان کی  شادیوں کا اندراج  چرچ میں ہی ہوتا ہے ۔   جبکہ  ان ممالک کے قوانین میں  ہم جنس پرستوں کی شادیوں کی بھی اجازت ہے ۔ اور پادری ایسے جوڑوں کی بھی شا دیاں کرواتے ہیں  جو ایک ہی جنس سے تعلق رکھتے ہوں، اور بائیبل کے اس واضح حکم کی خلاف ورزی کرتے ہیں ۔

 ہم جنس پرستوں میں بیماریوں کےخطرات :

یہ تو تھیں  وہ سب تعلیمات جو خدا تعالی نے  ہم جنس پرستی کے متعلق بیان فرمائیں ۔  لیکن خدا تعا لی کی بیان فرمودہ تعلیمات کے پیچھے گہری ، پر حکمت  وجوہات بھی ہوتی ہیں ۔  مختلف تحقیقات سے یہ بات ثا بت شدہ ہے کہ ہم جنس پرستی  انسانوں میں خطرناک بیما ریوں کی وجہ بھی بنتی ہے ۔  مارچ 2024  میں چھپنے والی ایک ریسرچ  کے مطابق   HIV   سے متاثر ہونے والے  لوگوں میں سب سے زیادہ تعداد  ہم جنس پرست مردوں کی ہے ۔ اس تحقیق میں  ایسے افراد کو احتیاطی تدابیر کے طور پر ایک یہ بھی  مشورہ دیا گیا ہے کہ   ایک ہی ساتھی تک محدود رہنا  ایچ ۔آئی ۔وی کے خطرے کو کم  کر سکتا ہے ۔  (جبکہ ایک ساتھی تک محدود رہنےکا رجحان تو  اس مغربی معاشرے میں قریبا  نا پید  ہی ہو چکا ہے، ان کے تو  لطائف بھی اس قسم کے ہوتے ہیں کہ"تم نے اتنے سا ل ایک ہی شخص کے ساتھ کیسے گزار دیئے "؟)

اس کے علاوہ جو بیماریاں    ہم جنس پرست افراد میں  ہونے کے خطرات زیادہ ہوتے ہیں  ان میں آتشک ،سوزاک ،  مقعد   کا کینسر ، سروئیکل کینسر  اور اعضائے تناسل کا کینسر بھی شامل ہے۔ دل کے امراض، سگریٹ نوشی  کی زیادتی،  بریسٹ کینسر ، موٹاپا  اور کھانے پینے  میں بے ضابطگی  ،   ہیپا ٹائٹس (بی، سی) ، گلے کا سوزاک   وغیرہ    وہ     بیماریاں ہیں جن کا تناسب  ہم جنس پرستوں میں دوسرے لوگوں سے زیادہ دیکھنے میں آتا ہے

اس کے علاوہ  ہم جنس پرستوں کی عمومی ذہنی صحت کی خرابی بھی  دیکھنے میں آتی ہے ۔  ڈپریشن ، بائی پولر ڈس آڈر  اور بے چینی  جیسے  مسا ئل بھی ہم جنس پرست افراد میں دوسرے لوگوں سے  زیادہ  پائے جاتےہیں۔

پمپائے:

 تاریخ نے ایک ایسے شہر کو ہمیشہ کے لیے  محفوظ کر رکھا ہے جس کے رہنے والوں میں ہم جنس پرستی کا رجحان عام تھا۔ پمپائے  ، اٹلی کا ایک شہر ۔یہ اگست 79ء کی ایک دوپہر کا ذکر ہے ، جب  پمپائے    سے  قریبا 24   کلو میٹر دور    واقع  ایک آتش فشاں پہاڑ   نے     لاوا   اگلنا شروع کیا  ۔ یہ لاوا   اس شدت ،کثرت  اور تیزی سے پھوٹا کہ   پمپائے  کے مکینوں کو جان بچانے  کا موقع  ہی نہ مل سکا۔ اس شہر اور اس  کی بڑی آبادی  اس آتش فشاں کے ملبے میں  19 فٹ نیچے   ہمیشہ کے لیے محفوظ ہو گئی ۔ وہاں کے آرٹ   اور محفوظ  آثار سے یہ بات واضح ہو تی ہے کہ یہاں کی اکثریت میں ہم جنس پرستی کا رجحان عام تھا۔ اس سے یہ بات تو واضح ہو جا تی ہے کہ اگر خدا نے کسی بستی کو تباہ کرنا ہو تو اسے بس "کن" کہنے کی دیر ہے

حضرت لوط  علیہ السلام  کو گزرے   تین ہزار سال  سے زائد عرصہ ہو گیا، جبکہ پمپا ئے کی بربادی کو ابھی دو ہزار سال بھی نہیں ہوئے، لیکن  ان دونوں قوموں کے انجام کی مماثلت دیکھ کر  ایسا محسوس ہوتا ہے کہ شائید  خدا تعا لی  ہم جنس پرست اقوام کو اسی طرح سزا دیا کرتا ہے۔

واللہ اعلم

خد اتعالی ابن آدم کو ہدایت عطا فرمائے اور خدا کے بنائے قوانین کا احترام کرنے کی توفیق دے آمین۔  افراد جماعت کو ان برائیوں سے محفوظ رکھے آمین

 





Monday, December 11, 2023

Global warming

                                         گلوبل وارمنگ- گلوبل وارنگ            


  
کیا آپ جانتے ہیں کہ جولائی 1945ء سے لے کر آج تک دو ہزار سے زائد ایٹم بم ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں۔ جن میں سے ایک ہزار سے زائد امریکہ اور سات سو سے زائد بم  روس  ٹیسٹ کر چکا ہے۔

 جاپان دنیا کا وہ واحد ملک ہے جس کی سویلین آبادی کو ایٹم بم کا نشانہ بنایا گیا۔ ہیروشیما پر گرائے گئے بم کا درجہ حرارت دھماکے کے (0.2) سیکنڈ کے دوران 7،700 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا تھا، جو اگلے چند سیکنڈ میں کم ہوکر3000 سے 4000 ڈگری سینٹی گریڈ تک آ گیا تھا۔ ہم جانتے ہیں کہ پانی ایک سو ڈگری سینٹی گریڈ پر ابلتا ہے اور لوہا ایک ہزار ڈگری سینٹی گریڈ پر پگھل جاتا ہے۔ اس سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ وہ لوگ جو اس بم دھماکے سے پیدا ہونے والی گرمی کی لہر(جو تابکاری شعاعیں پر مشتمل تھی) کی زد میں براہ راست  آئے ہوں گے ان کا کیا حال ہوا ہوگا۔ زیا دہ تر انسانوں کی جلدیں اندرونی تہوں تک جل گئی تھیں۔ تقریبا اس سے ملتے جلتے تباہ کن اثرات ناگاساکی پر گرائے جا نیوالے ایٹم بم کے بھی تھے۔ ان دھماکوں میں کتنے افراد لقمہ اجل بنے اس کے مکمل اعداد و شما ر تو شائید مرتب نہ ہو سکے لیکن ایک محتاط اندازے کے مطابق ان میں سے ہر ایک بم نے، اگلے چار ماہ کے دوران 140،000 کے قریب انسانوں کی جان لی۔ اس کے بعد، ان بموں کے تقلید میں، دنیا کے مختلف ممالک میں جو ایٹم بم تیار ہوئے وہ ان سے زیادہ مہلک تھے۔

 ایک ایٹم بم کا وزن پچاس کلوگرام سے لے کرایک ہزار کلو گرام تک ہو سکتا ہے اوراسی لحاظ سے اس کے نقصانات کی شدت میں بھی اضافہ ہوتا جاتا ہے۔ دھماکے کے وقت ایک ایٹم بم کا درجہ حرارت 10 ملین ڈگری سینٹی گریڈ سے لے کر 100 ملین ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتاہے۔ جو کہ سورج کےمرکز کے درجہ حرارت سے 4  سے 5 گنا زیادہ ہوتا ہے۔ سورج کے مرکز کا درجہ حرارت 15 ملین ڈگری سینٹی گریڈ تک ہوتا ہے۔

پھر یہ تجربات نہ صرف زمین پر کئے گئے بلکہ امریکہ اور روس جیسے ممالک نے
 یہ تجربات زمین سے باہر کی فضا میں بھی کئےگویا کہ

 دشت تو دشت ہیں، دریا بھی نہ چھوڑے ہم نے                
         
خدا کی بنائی ہوئی اس کائنات میں جہاں تک انسان کی پہنچ ہوئی وہاں وہاں تابکاری پھیلانے کی کوششیں کی گئیں۔ بنی آدم کے تباہی پھیلانے کے اس جنون کو دیکھتے ہیں تو حیرت ہوتی ہے۔

 شا ئید کوئی کہے کہ اب اس طرح کے ٹیسٹ کرنے پر نہ صرف زمین بلکہ زمین سے باہر کی فضا میں بھی پابندی لگا دی گئی ہے، جی بالکل پابندی ہے- لیکن متواتر کئی دہا ئیوں سے دنیا کے کسی نہ کسی خطے میں جو جنگ کے شعلے بھڑک رہے ہیں، جہاں خدا معلوم روزانہ کتنے بم دھماکے کئےجا رہے ہیں، جو بظاہر ایٹمی دھماکے تو نہیں ہیں، لیکن بہرحال روایتی بم دھماکے بھی گرمی کی شدت میں اضافہ کا باعث تو بنتےہیں ۔

افغانستان میں  2017ء میں امریکہ نے اب تک کے سب سے بڑے روایتی بم کا استعمال کیا تھا۔ اس بم کو 'تمام بموں کی ماں' کا نام دیا گیا ہے۔اس بم کے پھٹنے کے نتیجے میں بھی آگ کا ایک شعلہ نکلتا ہے جس کی وجہ سے بہت بلند درجہ حرارت پیداہوتا ہے اور گیس کی بڑی مقدار بنتی ہے

اس وقت دنیا کے مختلف حصوں میں چھ مقامات پر مختلف ممالک یا گروہ براہ راست ایک دوسرے سے برسر پیکا ر ہیں جہاں سالانہ شرع اموات دس ہزار سے زائد ہے۔ان میں افغانستان، یمن میکسیکو، میانمار، ایتھوپیا اور یوکرین جنگ شامل ہے۔ اس کے علاوہ درجنوں مقامات پر نسبتا کم شدت کی جنگیں ہو رہی ہیں جن میں سالانہ شرع اموات دس ہزار سے کم ہے۔ 
 
 پھر پچھلے صرف ایک ماہ کے دوران جس طرح کی تباہی کے مناظر اسرائیل- فلسطین جنگ پر دیکھنے کو مل رہے ہیں انسان یہ سوچنے پربھی مجبور ہو جاتا ہے کہ کیا یہ واقعی روایتی بموں کا استعمال ہورہا ہے؟ کیا یہ تباہی عام ٹی۔این۔ ٹی بموں کی پھیلائی ہوئی ہے؟ اور کیا یہ انسانی جسم کسی تابکاری اثرات کے بغیر بکھر گئے ہیں ؟

اب ہم اس مضمون کےعنوان کی طرف آتے ہیں، جوکہ ترقی یا فتہ اقوام کا بہت ہی
 پسندیدہ اور زیر بحث موضوع ہے، یعنی گلوبل وارمنگ۔گلوبل وارمنگ یعنی دنیا کا بڑھتا ہوا درجہ حرارت، یہ غالبا ان اصلاحات میں سے ایک ہے جس کا اردو زبان میں ترجمہ موجود نہیں ہے
 
 اگر آپ زمین پر دو ہزار سے زائد ایٹم بم محض تجرباتی بنیادوں پر کرچکے ہیں جن میں سے ہر ایک کا درجہ حرارت اگر 100 ملین نہیں، دس ملین نہیں صرف ایک ملین یا اس سے بھی آدھا ہے، اور متواتر دنیا کے کسی نہ کسی حصہ میں ہونیوالی جنگ میں بلا واسطہ یا بالواسطہ شامل ہیں، تو اس کے مقابلے پر گلوبل وارمنگ کی روک تھام کے لئے کی جا نیوالی آپ کی کوششوں کی کیا حیثیث رہ جاتی ہے

 کہتے ہیں کہ گلوبل وارمنگ سے زمین کا درجہ حرارت بڑھے گا جس سے زمین پر موجود زندگی کی بہت سی اقسام کو خطرہ درپیش ہو سکتا ہے لیکن کیا آپ جا نتے ہیں کہ ایک ایٹمی دھماکے سے زندگی کی ہر قسم ختم ہو جاتی ہے 

گلوبل وارمنگ کی روک تھام کے لیے درخت لگائے جاتے ہیں لیکن کیا کو ئی درخت
 ایک ملین ڈگری سینٹی گریڈ درجہ حرارت کا مقابلہ کر سکتا ہے ؟

آج کل گلوبل وارمنگ  کی زد میں پٹرول اور ڈیزل سے چلنے والی گاڑیاں بھی ہیں۔ ان گاڑیوں کی بہت حوصلہ شکنی کی جا رہی ہےاوران پر بھاری ٹیکس عائد کئے جا رہے ہیں۔ شہروں کے مصروف اوقات میں بھی ان پر اضافی جرمانے لگائے جاتے ہیں لیکن کیا یہ پٹرول یا ڈیزل سے چلنے والی گاڑیاں ایک ملین یا اس سے آدھے درجہ حرارت  کی بھی ذمہ دار ہیں؟

یہ بات یاد رکھنے کے قابل ہے کہ کسی بھی مسئلے کو اس کی بنیادی وجوہات کو درست کئے بغیر حل کرنے کی کوشش کی جائے تو اس سے معمولی یا وقتی فا ئدہ تو شائید ہو لیکن اس سے مسئلے کا تسلی بخش حل نہیں کیا جا سکتا۔

اللہ تعالی قرآن کریم میں فرماتا ہے( سورہ الصف2-3 )

یٰۤاَیُّہَا الَّذِیۡنَ اٰمَنُوۡا لِمَ تَقُوۡلُوۡنَ مَا لَا تَفۡعَلُوۡنَ۔کَبُرَ مَقۡتًا عِنۡدَ اللّٰہِ اَنۡ تَقُوۡلُوۡا مَا لَا تَفۡعَلُوۡنَ

اے وہ لوگو جو ایمان لائے ہو! تم کیوں وہ کہتے ہو جو کرتے نہیں
اللہ کے نزدیک یہ بہت بڑا گناہ ہے کہ تم وہ کہو جو تم کرتے نہیں

حضرت مسیح موعود علیہ السلام ان آیات کی تشریح میں بیان فرماتے ہیں 

تم میری بات سن رکھو اور خوب یاد کر لو کہ اگر انسان کی گفتگو سچے دل سے نہ ہو اورعملی طاقت اس میں نہ ہو تو اثر پزیر نہیں ہوتی۔ اسی سے تو ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی بڑی صداقت ثابت ہوتی ہے ۔ کیونکہ جو کامیابی اور تاثیر فی القلوب ان کے حصہ میں آئی اس کی کوئی نظیر بنی آدم کی تاریخ میں نہیں اور یہ سب اس لئے ہوا کہ آپ کے قول اور فعل میں پوری مطابقت تھی

(تفسیر حضرت مسیح موعود علیہ السلام۔ سورہ الصف۔آیت 2۔3، ص 393 )

اللہ تعالی بنی نوع انسان کو مسائل کے حل کے لئے درست سمت میں اقدامات کی توفیق بخشے، اور قول و فعل کے تضاد سے بچنے کی توفیق دے آمین





https://www.census.gov/history/pdf/fatman-littleboy-losalamosnatllab.pdf
https://www.ncbi.nlm.nih.gov/books/NBK219184/#:~:text=During%20the%20period%20of%20peak,the%20center%20of%20the%20Sun.
https://hpmmuseum.jp/modules/exhibition/index.php?action=ItemView&item_id=59&lang=eng#:~:text=About%200.2%20seconds%20after%20the,temperature%20of%207%2C700%20degrees%20Celsius.
https://worldpopulationreview.com/country-rankings/countries-currently-at-war
https://revisesociology.com/2021/03/03/ongoing-wars-and-conflicts-in-the-world-today/?utm_content=cmp-true
https://www.pbs.org/newshour/nation/military-jan-june05-bombs_05-02

Saturday, September 23, 2023

why quality education important for any country ?معیا ری تعلیم کسی قوم کے لیے کیوں ضروری ہے؟

ڈاکٹر عطا ء الرحمن ایک وقت میں پاکستان کی وزارت تعلیم اور وزارت سائنس و ٹیکنالو جی میں رہے۔ انھوں نے اپنے دور میں اس قوم کو پڑھانے کی بہت کوششیں کیں لیکن تعلیم ہماری ترجیحات میں کبھی شامل نہیں رہی  اور مخلص ایماندار لوگ کبھی ہماری ضرورت نہیں تھے۔ آخر اپنے سے پہلے مخلص ، ایماندار لوگوں کی تقلید میں استعفی دیا ، گھر گئے۔ یہ قریب ترین ماضی میں ہمارے ملک میں تعلیم کے سلسلے میں ہونیوالی مخلصانہ کوششوں میں غالبا آخری کوشش تھی۔ ھم نے تو بس خادم رضوی ، سعد رضوی ، اشرفی، اور دیگر نام نہاد مولاناوں پر ہی اکتفا کر لیا ہے۔ اگر ہم اپنے ہمسا ئے ملک کی 
  






طرف دیکھیں تو بخوبی جان سکتے ہیں کہ اگر کوئی قوم اپنے لوگوں کو معیاری تعلیم فراہم کرئے تو کیا کچھ حاصل کیا جا سکتا ہے۔اس کے لئے ہمیں امریکی نائب صدر یا برطانوی وزیر اعظم کی مثال نہیں دینی کیونکہ یہ لوگ تو شائید کبھی انڈیا کے سسٹم میں نہیں رہے۔ ہم ان لوگوں کی بات کر رہے ہیں جو انڈیا میں پیدا ہوئے اور اسی سسٹم سے نکل کر اپنے شعبے میں کمال تک پہنچے۔


اس وقت دنیا کی بہترین بزنس اور ٹیکنالوجی کمپنیوں کے سی ای او کا تعلق بھارت سے ہے۔ ان میں سے اکثریت ان لوگوں کی ہے جو انڈیا ہی میں پیدا ہوئے اور ابتدائی تعلیم وہیں سے حاصل کی۔ 

ستیا ندیلا () جو کہ اس وقت ما ئیکرو سافٹ کمپنی کے سی ای او ہیں ۔ ان کی جائے پیدائش حٰیدر آباد ہے۔ 

سندر پچھئی () اس وقت گوگل کے مینجنگ ڈائریکٹر ہیں ان کی۔    جا ئے پیدائش مادورائے انڈیاہے۔  

شانتانو نارائن () جو کی ایڈوبی کے مینجنگ ڈائریکٹر ہیں ان کی پیدائش حیدر آباد کی ہے 



اروند کرشنا () جو کی آئی بی ایم کے سی ای او ہیں ان کی پیدائش آندھرا پردیش کی ہے
 
کشمن ناراسمھن () جو سٹار بکس کے سی ای او ہیں ان کی جا 
ئے پیدائش پونے انڈیا کی ہے






اجے بانگا جن کی پیدائش پونے انڈیا کی ہے اس وقت ورلڈ بنک کے صدر ہیں 

گنیش مورتھی اس وقت مائیکرو چپ ٹیکنالوجی کے سی ای او ہیں 



راجیش سبرونیم جو کی فیڈکس کے مینجگ ڈائریکٹر ہیں ان کی جا ئے پیدائش  تھیرو ونیتھا پورم ، انڈیا کی ہے 

لینا نیئر یہ شنیل کی سی ای او ہیں ان کی جائے پیدائش کولھا پور انڈیا کی ہے

سنجے مھوترا جو کہ مائیکرون ٹیکنالوجی کی سی ای او ہیں ان کی پیدائش کانپور انڈیا کی ہے 
ریشما کیوکرامانی ان کی جا ئے پیدائش ممبئی ہے اور یہ ورٹیکس فا ما سیوٹیکل کی مینجنگ ڈائریکٹر ہیں 





یہ چند افراد اس طویل فہرست کا حصہ ہیں جو دنیا بھرمیں مضبوط پوزیشنز پر بیٹھے ہوئے ہیں اور جو بھارتی اوریجن ہیں۔ انسان دنیا میں جہاں کہیں بھی رہے ان کا رشتہ اپنی مٹی سے کبھی نہیں ٹوٹتا۔ جب بھی اسی کوئی اہم فیصلے کرنے ہوں وہ اپنے لوگوں اورملک  کے لیے دل میں ضرور نرم گوشہ رکھے گا اور ان کے مفاد کے لیے کام کرنے کی کوشش کرئے گا۔ اسی سے کسی ملک کا عالمی سطح پر بیانیہ مضبوط ہوجاتا ہے بلکہ دنیا ان کی بات کی سنتی اور اہمیت دیتی ہے

R.S. BHTTI