بسم اللہ الرحمن الرحیم
قرآن ۔۔۔ خدا کا کلام
اللہ تعالی نے قرآن میں انسان کے لیے بے شمار فوائد رکھے ہیں اور روحانی اور مادی طور پر دونوں علموں کے خزانے اس میں بیان فرمائے جیسا کہ حدیث مبارکہ میں آتا ہے
علم العلمان علم الابدان و علم الادیان
بانی جماعت احمدیہ حضرت مرزا غلام احمد مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں
جو لوگ قرآن کو عزت دیں گے وہ آسمان پر عزت پائیں گے
اللہ تعالٰی نے بنی نوع انسان کی ہدایت کے لئیے اپنے پیارے نبی حضرت محمد مصطفی صل اللہ علیہ والہ وسلم کو مبعوث فرمایا اور ان پر اپنا پاک کلام نازل فرمایا جو آج تک اپنی اصل حالت میں ہم میں موجود ہے قرآن میں چودہ سو سال گزرنے کے باوجود کسی تحریف کا نہ ہونا بذات خود قرآن کی سچائی پر ایک مضبوط دلیل ہے۔ مزید یہ کہ قرآن میں موجود پیش گوئیاں اور علوم کے خزانے قرآن کو وہ رفعتیں عطا کرتے ہیں جو کسی اور کتاب کے حصہ میں نہ آ سکیں اور جس سے اس کے خدا کا کلام ہونے کا ثبوت ملتا ہے۔ قرآن ایک مقدس الہی صحیفہ ہے ۔ اور مختلف شعبہ ہائے زندگی کے بارے میں انسان کی رہنمائی کرتا ہے
وَ لَقَدۡ خَلَقۡنَا الۡاِنۡسَانَ مِنۡ سُلٰلَۃٍ مِّنۡ طِیۡنٍ
ثُمَّ جَعَلۡنٰہُ نُطۡفَۃً فِیۡ قَرَارٍ مَّکِیۡنٍ
ثُمَّ خَلَقۡنَا النُّطۡفَۃَ عَلَقَۃً فَخَلَقۡنَا الۡعَلَقَۃَ مُضۡغَۃً فَخَلَقۡنَا الۡمُضۡغَۃَ عِظٰمًا فَکَسَوۡنَا الۡعِظٰمَ لَحۡمًا ٭ ثُمَّ اَنۡشَاۡنٰہُ خَلۡقًا اٰخَرَ ؕ فَتَبٰرَکَ اللّٰہُ اَحۡسَنُ الۡخٰلِقِیۡنَ
اور یقیناً ہم نے انسان کو گیلی مٹی کے خلاصے سے پیدا کیا۔پھر ہم نے اسے نطفہ کے طور پر ایک ٹھہرنے کی محفوظ جگہ میں رکھا۔پھر ہم نے اس نطفے کو ایک لوتھڑا بنایا پھر لوتھڑے کو مُضغہ (یعنی گوشت کے مشابہ جما ہوا خون) بنا دیا پھر اس مُضغہ کو ہڈیاں بنایا پھر ہڈیوں کو گوشت پہنایا پھر ہم نے اسے ایک نئی خِلقت کی صورت میں پروان چڑھایا۔ پس ایک وہی اللہ برکت والا ثابت ہوا جو سب تخلیق کرنے والوں سے بہتر ہے۔ (23:14،15،16)
یہ ساتویں صدی عیسوی میں کسی سائنسی علم کی بنیاد پر نہیں تھیں بلکہ یہی مناسب نتیجہ ہے کہ یہ تفصیلات محمد صل اللہ علیہ والہ وسلم کو خدا نے الہام کی تھیں
ڈاکٹر مور نے موجودہ دور کے بہترین سائنسدان دنیا بھر سے منتخب کئے اور ان سے بھی اس کے متعلق رائے طلب کی۔ انھوں نے جن سائنسدانوں سے اس بارے میں رائے لی ان میں ڈاکٹر ای۔ مارشل جانسن، ڈاکٹر ٹی۔وی۔این۔ پرساد اور ڈاکٹر سر رابرٹ ایڈورڈ شامل ہیں جن کا کہنا تھا کہ ہماری اب تک کی معلومات قرآن کی آیات عین مطابق ہیں
اللہ تعالٰی نے قرآن میں کائنات کے بہت سے اسرار بیان فرمائے ہیں اور چودہ سو سال پہلے ان رازوں کو سمجھنے کے لئے انسان کے پاس کوئی ذرائعے بھی نہیں تھے لیکن وقت نے ان کی صداقت پر مہر ثبت کی اور اگر آج بھی ان رازوں میں سے بعض سائنسدانوں کو سمجھ نہ آئیں تو یہ قرآن کی صداقت پر سوال نہیں ۔۔۔ بلکہ سائنس ہی ہے جو آئندہ وقت کے ساتھ اپنےاصول نظریات اور کو تبدیل اور بہتر بناتی رہی ہے۔
____________________________
Dr Keith L. Moore
Dr. E. Marshall Johnson
Dr. T.V.N. Persaud
Dr. Sir Robert Geoffrey Edward (Nobel Prize in Physiology/Medicine)
0 comments:
Post a Comment